اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی سینٹ کے چئرمین نیر حسین بخاری نے، عراق ميں تعینات پاکستانی سفیر محمد افتخار انجم کے ہمراہ، نجف اشرف ميں آیۃ اللہ سیستانی سےملاقات کی اور عراق اور علاقے میں رونما ہونے والی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔
پاکستانی سینٹ کے چیئرمین بدھ کو ایک سرکاری دورے پرعراق گئے تھے۔ دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں آپریشنل کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی بغداد میں تین گھروں میں نصب بموں اور ایک دھماکہ خیز بیلٹ کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس نے اسی طرح جنوبی بغداد میں دہشت گردوں کے ایک گودام سے تیس مارٹر گولے ضبط کرلئے ہيں ۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ اس دوران ہونے والی جھڑپ میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲